اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔
اسلام آباد میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگری اور جرائم کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم بلند ہے۔ انھوں نے کہا کہ رینجرز کی استعداد کارمیں اضافے اور وسائل کی فراہمی کے لیے وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا۔
چودھری نثار نے سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے پربھی زور دیا۔ ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔