اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل سے متعلق اب ہونے والے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔
وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی زیر صدارت ایگزیکٹ اسکینڈل سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی نے جعلی ڈگریوں سے متعلق ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جب کہ اس حوالے سے حکام بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔