بنوں (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اکرم خان درانی تھانہ بکا خیل کے علاقے نرمی خیل میں جلسے کے بعد قافلے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ سڑ ک کنارے نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔
دھماکے میں پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ میں متعدد افراد بھی ہوئے تاہم اکرم خان درانی محفوظ رہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔