قصور کی خبریں 29/1/2017

قصور (محمد عمران سلفی سے) وفاقی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ملک ترقی کے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے دہشتگردی پر کنٹرول سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے’ موجودہ دور میں کرپشن میں کمی کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں ‘ترقی کے دشمنوں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے ملک بھر میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ‘نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے آگے آئیں اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کی دعوت پر ضلع کونسل میں نو منتخب ممبران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ، ممبران ضلع کونسل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے نومنتخب ممبران ضلع کونسل کا تعارف کروایا اور بے روز گاری کے خاتمے اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اپنے منشور پر روشنی ڈالی اور انہیں یقین دلایا کہ نومنتخب ممبران حکومت کی جانب سے ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا بھرپور ساتھ دینگے ۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق و قلیتی امور کامران مائیکل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی شفاف اور غیر جانبدار پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے ۔دہشتگردی کے علاوہ کرپشن پر بھی کنٹرول کیا گیا ہے جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی حالیہ رپورٹ نے ہماری کارکردگی اور میگا پراجیکٹس میں شفافیت پر مہر ثبت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لگن اور جدوجہد سے آگے بڑھا جا سکتا ہے تنقید برائے تنقید اور اخلاقی اقدار کو پامال کر تے ہوئے کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے جتنے اقدامات موجودہ حکومت کے دور میں کئے گئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے چیئر مین ضلع کونسل اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے وہ یونین کونسل کی سطح پر نوجوانوں میں شعور پیدا کریں تا کہ علاقے کے مسائل کو نچی سطح پر مثبت انداز میں حل کیا جا سکے ۔ اسی طرح نوجوانوں کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تا کہ صحت مند معاشرہ پرورش پا سکے اور علاقائی ٹیلنٹ کو اپنے اظہار کے مواقعے میسر آ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور نیک کاموں کیلئے عطیات پاکستانی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے ‘حکومت کے شانہ بشانہ مخیر حضرات کی جانب سے فلاحی سرگرمیوں سے سماجی ترقی کی راہیں مضبوط ہوتی ہیں ‘پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے صاحب حیثیت افراد بھی آگے بڑھ کراس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ، یعقوب ندیم سیٹھی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ، مرکزی صدر انجمن تاجران پتوکی رانا ممتاز علی خاں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ، ایکسئین بلڈنگ محمد سلیم ، چیف آفیسر بلدیہ رائے محمد منشاء اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے کہا کہ نیک نیتی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ہسپتالوں کو دیئے جانیوالے طبی آلات اور دیگر سازو سامان صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو بہترین علاج کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول کی فراہمی سے مثبت تبدیلی آئے گی بہت جلد حکومتی امداد اور مخیر حضرات کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو پنجاب کا ایک مثالی ہسپتال بنا دیا جائیگا۔ اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران پتوکی رانا ممتاز علی خاں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی خوبصورتی کیلئے ان ڈور اور آئوٹ ڈور پودے ، پھول اور دیگر سامان دینے کا اعلان کیا اور ہیلتھ کونسل کو اس نیک مقصد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ممبران ہیلتھ کونسل کے ہمراہ شعبہ ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانیوالے طبی و تشخیصی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں میڈیسن سٹورز کو خود چیک کریں ۔صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے معاملات پر کڑی نظر رکھیں تا کہ معاملات کو بہتر سے بہترین کیا جا سکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کے بیڈز پر کمبل ، تکیے ، نئی چادریں اور وارڈز میں ہیٹرز کو فنکشنل رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے اور ہسپتال میں میڈیسن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے اورہسپتال کے تمام طبی آلات کو فنکشنل بنائے رکھنے کیلئے مسلسل نگرانی کی جائے تا کہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Kasur

Kasur

Visit

Visit

Visit

Visit

محمد عمران سلفی صدر
پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334