وفاقی وزیر ریلوے کراچی سے راولپنڈی جانے والی نئی ریلوے سروس (نائٹ کوچ) کا وقت تبدیل کریں۔ محمد سمعید

Saad Rafique

Saad Rafique

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد عوام اہلسنت پاکستان کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ اسد احمد مجددی محمد سمعید اعظم کیماڑی ٹاون کے سماجی رہنما و انجینئر لاجبرخان اور ماڈل ٹاون کے سماجی رہنما حاجی نورافسرخان وشاہد اقبال سمیت دیگر نے 10مئی سے کراچی تا راولپنڈی نئی ٹرین سروس گرین لائن ایکسپریس (نائٹ کوچ) کے شروع کئے جانے والے اعلان و اقدام کا زبردست الفاظ میں خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق سے اظہار تشکر کیا ہے۔

دریں اثناءان رہنماوں نے اپنے ایک بیان و پیغا م میں وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سے گرین لائن ایکسپریس کا وقت جو رات 9:30بجے سے مختص کیا گیا ہے اِسے فی الفور تبدیل کیا جائے۔

کراچی سے راولپنڈی روانگی کا وہی وقت متعین کیا جائے جو راولپنڈی سے دن 1:30کا وقت کراچی روانگی کے لئے رکھا گیا ہے۔

محمد سعید اعظم
03312233463