وفاقی وزیر تجارت ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

Khurram Dastgir Khan

Khurram Dastgir Khan

کراچی (جیوڈیسک) وزیر تجارت خرم دستگیر خان آج ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان اور ٹی ڈی اے پی حکام سے خریدی گئی کپاس اور دبئی میں منعقد ہونے والی عالیشان پاکستان تجارتی نمائش سے متعلق بریفنگ لیں گے۔ ترجمان وزارت تجارت عتیق الرحمان کے مطابق وزیرتجارت خرم دستگیر خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

وزیر تجارت دورے کے دوران ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان اور ٹریڈ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کا دورہ کرکے ٹی سی پی حکام سے ملک میں خریدی گئی کپاس سے متعلق بریفنگ لینگے ۔اس کے بعد وہ ٹی ڈی اے حکام سے دبئی میں منعقد ہونے والی نمائش سے متعلق بریفنگ لینگے ۔وفاقی وزیر تجارت آج (8جنوری )کی شام 5 بجے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے اور میٹ دی پریس سے خطاب کرینگے۔