کوٹلی (جیوڈیسک) سانحہ نکیال پر آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ مظفر آباد میں مظاہرین نے وفاقی حکومت کے وزراء کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب سے سہیلی سرکار دربار تک ریلی نکالی۔
کوٹلی میں کارکنوں نے شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وفاقی وزراء گولی کی زبان میں بات کر رہے ہیں۔
آصف کرمانی کے الزامات کا جواب دینا توہین سمجھتے ہیں۔ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی میں مقامی قیادت آپس میں ہی لڑ پڑی۔ اسٹیج پر بولنے کیلئے نہ بلانے پر جیالوں اور قائدین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ یوم سیاہ کے باوجود کوٹلی اور نکیال میں بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔
پولیس نے واقعہ کے مرکزی ملزم مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر سردار اقلیل خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے میں 73 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔