وفاقی وزرا سیکرٹریز سے ناراض، وزیراعظم سے شکایت لگا دی

Meeting

Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزرا نے کابینہ اور پارلیمانی کمیٹیوں میں عدم شرکت پر وزیراعظم سے سیکرٹریز کی شکایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزرا نے کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکرٹریز کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کی شکایت وزیراعظم کو کی جس پر وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا نوٹس لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کو ہرصورت کابینہ وپارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹریز مکمل تیاری کے ساتھ اجلاسوں میں ذاتی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے پر وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت نامہ بھجوادیا جس کے بعد سرکاری مصروفیات کے باعث غیرحاضری کے بارے میں قبل ازوقت سیکرٹری کابینہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔