وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

Hack

Hack

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، ہیکرز نے باچا خان یونیورسٹی سانحے سے متعلق حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

ہیکرز نے ویب سائٹ کی ٹیبز کے لنک ڈس ایبل کر دیئے ہیں، ویب سائٹ پر ہیکرز نے پیغام دیا ہے کہ انیس جنوری کو باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کبھی نہیں بھلائیں گے۔

حکومت نے بدلہ نہ لیا تو ہم خود بدلہ لیں گے اور دشمن کے ٹکڑے کر دیں گے۔ پاکستان جاگ جاؤ،یہ جنگ ہمارے دلوں پر مسلط کی گئی ہے۔