موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے فلائٹس نمبر اور اوقات سے عازمین حج کو آگاہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور نو ستمبر کو حج آپریشن شروع کرے گی۔ نئی اصلاحات کے اطلاق کے بعد عازمین حج کو موبائل فون پرپیغام کے ذریعے فلائٹس نمبر اور اوقات سے آگاہ کرے گی۔
جبکہ وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج کو فلائٹس شیڈول ان کے پتے پر بجھوا دیا ہے۔ اس عمل کے لئے وزارت مذہبی امورنے عازمین کی رہائش گاہوں کے بارے میں مکمل کوائف اور معلومات فراہم کر دی ہیں۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق پہلی حج فلائٹس اسلام آباد اور لاہور سے روانہ کی جائیں گی۔