اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں کارروائیوں کے لیے فہرستیں تیار کرتے ہوئے کرپشن کے مقدمات میں 21 ارکان صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
نیب نے سندھ حکومت کے 712 افسران کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سے پہلے 782 افسران کیخلاف مقدمات عدالتوں کو بھیجے جا چکے ہیں جبکہ دو اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف ریفرنسز بھی عدالتوں کو بجھوائے جا چکے ہیں۔
نیب نے سندھ میں تعینات وفاقی اداروں کے 37 افسران کیخلاف بھی کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ صوبے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے۔