وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے گوجر خاں میں پنچاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے کھیلوں کے فائینل مقابلے دیکھے
Posted on February 10, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
گوجر خاں (زاہد مصطفی اعوان) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے گوجر خاں میں پنچاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے کھیلوں کے فائینل مقابلے دیکھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلا ص نے کہا کہ جس طرح نوجوانوں نے ملکی ترقی میں اہم کرادار ادا کیا ہے وہاں لڑکیوں نے بھی کھیلوں سمیت ملکی دفاع اور ترقی کے لئے اپنا لو ہا منوایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وز یر اعلی پنجاب نے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے علاوہ ذہنی نشو و نما کے لئے کھلوں کے میدان بھی آباد کئے ہیں ۔دوسرے صوبوں کو بھی پنچاب کی طرح نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فرو غ دینا چاہیے ۔ایم این اے ملک ابرار نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی کوشش ہے کہ پاکستان ترقی کرے ۔ملک خوشحال ہو ۔پاکستان میں ترقی اور خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب ملک کے ہسپتال ویران اور کھیل کے میدان آباد ہوں گے ۔میاں برادران ملک پر مشکل ترین حالات کے باوجود اپنی نوجوان نسل کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔
ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے یوتھ فیسٹیول پروگرام دے کر اپنی نوجوان نسل کو نشہ آور اشیاء اور دوسری موذی بیماریوں سے بچا لیا ہے ۔ہمیں ان مشکل حالات میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا ۔جنھوں نے سابقہ ادوار کے گند کو صاف کرنے کا تحیہ کر رکھا ہے۔
اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج گوجر خاں کی طالبات نے رسہ کشی۔بوری ریس ۔اور بچوں کی دوڑ کے فائنل مقابلوں میں حصہ لیا ۔اور ٹیبلو پیش کئے ۔جبکہ مہمانان خصوصی اس رنگا رنگ تقریب سے محظوظ ہوتے رہے ۔تقریب کے آخر میں راجہ جاوید اخلاص ۔ملک ابرار ایم این اے ۔راجہ شوکت ایم پی اے ۔راجہ علی اصغر ۔اور دوسرے مہمانوں نے تحصیل گوجر خاں میں یوتھ فیسٹیول کی مختلف مقابلوں میں جیتنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔بعد میں راجہ جاوید اخلاص نے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا ۔