وفاق نے سندھ پر حملہ آور ہو کر آئینی حکمرانی کا اصول پامال کر دیا: آصف زرداری

Zardari

Zardari

کراچی(جیوڈیسک) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئین پامال ہوتا رہا تو ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی دلدل میں پھنس جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والوں کیخلاف لڑتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ اور مرکزی حکومت ان دنوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ وفاق رینجرز کو سندھ میں کرپشن سمیت تمام اقسام کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار دینا چاہتا ہے جبکہ سندھ حکومت رینجرز کو صرف دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں تک محدود رکھنا چاہتی ہے۔