وفاق صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی بند کرے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت بند کر کے آئی ڈی پیز کے مسائل پر توجہ دے۔

ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکوت رمضان المبارک کے مہینے میں سندھ میں بدترین لوڈ شیڈنگ بند کرے، صوبائی معاملات میں مداخلت بند کی جائے اور آئی ڈی پیز کے مسائل پر توجہ دی جائے، وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت وفاق صوبائی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، ماضی میں پنجاب حکومت نے صدر، وزیراعظم کے حوالے سے تعصب کا مظاہرہ کیا لیکن ہم نے ایسانہیں کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا۔