لاہور (امتیاز علی سے)حکومت بلدیاتی نمائندوں پر ترس کھائے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیار نہ دینا حکومتی نااہلی ہے وفاق اور پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کے اختیار کو لے کر غیر سنجیدہ ہے ان خیالات کا اظہار چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت رحمانی نے ایک تقریب کے اختتام پر کیا۔
اس موقع پر جنرل کونسلر محمد سجاد نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی بندش نا قابل برداشت ہے ۔صارفین کو حکومتی شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے رعایت کے مستحق نہیںان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی میں تاخیر نااہلی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جائے گا ۔ترقیاتی کاموں کا ہر منصوبہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہو گا ۔رات دن عوام کی خدمت کریںگے ،کیونکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہے۔