سکھر (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مدت پوری ہوتے نہیں دیکھ رہے۔
سراج الحق نے کہا کہ 65 سالوں سے سیاسی اداکار اور پنڈت عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، سندھ بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے جس میں حکمران خود ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام در الزام کی سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ حقائق کی سیاست کی جائے، آئندہ انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات ہونا بہت ضروری ہیں تاہم وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کی مدت پوری ہوتے نہیں دیکھ رہا۔