کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں دونوں ایک پیچ پر ہیں جبکہ سیکریٹری داخلہ سندھ کہتے ہیں خیبر ایجنسی میں کارروائی کے ردعمل میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی واقعے کو روکنا کسی ایک کی نہیں سب کی ذمہ داری تھی۔ وفاق کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں دونوں ایک ہی پیج پر ہیں جبکہ سیکریٹری داخلہ سندھ نیاز علی عباسی نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن کے ردعمل میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔ اہم تنصیبات کی سیکورٹی میں متعدد کمزوریاں ہیں۔ سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ مسائل کے حل کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔