وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں : چوہدری شکیل احمد برسہ
Posted on February 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں (جی پی آئی) وفا قی حکو مت کی غلط اور نا قص پا لیسیو ں کی وجہ سے ملک میں مہنگا ئی ،بیروز گا ری ،توانا ئی بحران،غر بت ،بد امنی سمیت دیگر مسا ئل میں روز بروز اضا فے نے عوام کو ذہنی مر یض بنا دیا ہے ۔پا نچ سالہ دور میں وفا ق میں بیٹھے کر پٹ زرداری ٹو لے نے ہر منصو بے میں کر پشن اور کمیشن خو ری کر کے قو می خزانے کو بے دردی سے لو ٹا ہے۔
پیپلز پا رٹی والے اب لو گو ں کو مز ید گمرا ہ نہیں کر پا ئیں گے اور آ ئندہ انتخا با ت میں عوام ایسے عنا صر کو مسترد کرد یں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا رممتاز مسلم لیگی رہنما و ایم ڈی ٹو ڈے ٹریول چوہدری شکیل احمد برسہ نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈا کہ ڈا لنے والو ں کو آ ئندہ انتخا با ت میں شر منا ک شکست کا سا منا کر نا پڑ ے گا ۔ پیپلز پا رٹی دہرے معیا ر کا شکا ر ہو گئی ہے ۔سیا سی جما عتیں آ ئین و قا نو ن کی با لا دستی کے لئے کا م کر یں تو ملک کو در پیش تما م مسا ئل سے چٹکا را دلا یا جا سکتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و عوام کے مفادات کو مقدم رکھتے ہو ئے فیصلے کئے ہیں اور آ ئندہ انتخا با ت میں کر پشن ما فیا کی سیا ست کا سو رج غرو ب ہو جا ئے گا ۔ا کہ مو جود ہ ملکی حا لا ت میں مسلم لیگ (ن) ہی وا حد جما عت ہے جو نوازا شریف اور شہبا ز شر یف کی قیا دت میںملک و قوم کو تر قی کی را ہ پر گا مزن اور مسا ئل کا خا تمہ کر نے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) وطن عز یز کی سلا متی اور استحکا م کے لئے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کر ے گی ۔عوام مسلم لیگ (ن) کی سا کھ کو مضبوط بنا کر اپنے مسا ئل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔