کراچی (جیوڈیسک) کراچی وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کے خاتمے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ٹی کی متنازعہ زمین کل تک ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نام لیز کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا پیر تک ٹرانسپورٹرز کے دیگر مسائل کے متعلق بھی نوٹی فیکشن جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد امید ہے کہ ٹرانسپورٹرز ہڑتال ختم کر دیں گے۔ دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ نوٹی فیکشن کے اجرا تک وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔