وفاقی حکومت نے مزدورں کی کم سے کم تنخواہ دس ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ کے بجٹ سیشن میں مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھانے کا اعلان کیا۔جس کے مطابق مزدور کی کم از کم اجرت آٹھ سے دس ہزار روپے ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ نے فورا وضاحت بھی کہ مزدوروں کی اجرت کا معاملہ صوبوں کو جا چکا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزدور کے ماتھے سے پسینہ پونچھنے کا اعلان تو کر دیا۔ لیکن مزدور کو دس ہزار روپے ماہانہ کون دلوائے گا۔ کون دے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ جی ایس ٹی کو آئینی تحفظ ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا۔ ترمیم لانا چاہتے ہیں تو سیاسی جماعتیں بجٹ کے بعد مل کر طے کریں۔