وفاقی حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دینا چاہیے، پروفیسر ابراہیم

Professor Ibrahim

Professor Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) پشاور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے وفاقی حکومت کو طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کر دینا چاہئے۔ المرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت کوآل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدر آمد کرتے ہوئے طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرتے ہوئے فوری طور پر مذاکرات کاروں کا تعین کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلامائزیشن کے لئے جو سفارشات تیار کی ہیں انہیں سرد خانے سے نکال کر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد صوبہ میں عوامی مسائل تیزی سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تعلیمی نصاب کو اسلام اور نظریہ پاکستان سے پوری طرح ہم آہنگ کروائیں گے۔