اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاقی حکومت نے یوٹیوب پرپابندی برقراررکھنے کافیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بین الاوزارتی کمیٹی نے یوٹیوب سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
حکام آئی ٹی و زارت قانون کے مطابق توہین آمیز مواد کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں،یوٹیوب انتظامیہ تعاون نہیں کررہی۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ 682 ہزار توہین آمیزاور500 ریاست مخالف ویب سائٹس بند کیں۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک یوٹیوب انتظامیہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔