اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کو پیر کے روز پیشی کیلئے نوٹس جاری کر دیا،عدم پیشی کی صورت میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے سامنے پیشی کیلئے آخری مہلت دی گئی ہے اور انہیں سوموار کے روز پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں آڈیٹر جنرل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائینگے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیٹر جنرل کی گرفتاری کا سابقہ وارنٹ معطل کر کے بلند اختر رانا کو ایک ہفتے میں پیش ہو کر اپنا موقف دینے کی ہدایت کی تھی۔