اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام کاروبار میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے آگہی سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں نوجوانوں کو کاروباری زندگی میں درپیش مسائل سے معروف صنعتی شعبوں کے ذمہ داران نے خطاب کیا۔تقریب سے راشد امین چشتی،احتشام،سعد ایوب،مدثر سعید ودیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو عملی زندگی میں کاروبار کرنے کے اسالیب سے واقف کرایا گیا۔
نوجوانوں کو بتایا گیا کہ کاروباری زندگی پر سیاسی و سماجی اور معاشی اثرات کیا مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو انفرادی و اجتماعی طورپرکاروبار کرنے میں معاشرے کے بنیادی مسائل کا حل مضمر ہے۔