وفاق کا نئی اسلحہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

Weapons

Weapons

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران ممنوعہ بور کے ساٹھ ہزار سے زائد لائسنس جاری ہوئے ہیں تاہم وزارت داخلہ کے پاس زیادہ تر لائسنسوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد ممنوعہ بور کے لائسنس کی چھان بین کی جارہی ہے۔

عید کے بعد نئی پالیسی بھی پیش کر دی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر ریکارڈ ممنوعہ بور لائسنس کو رجسٹرڈ کرانے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن بھی دی جائے گی۔