اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاق نے سابق صدر پروزیر مشرف کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
اٹارنی جنرل آفس نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس میں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات اور ان کی موجودہ صورتحال کا ریکارڈ بھی موجود ہے جبکہ سابق صدر کے خلاف مقدمات میں ججز نظر بندی، بےنظیر قتل، اکبر بگٹی اور سنگین غداری کے کیسز شامل ہیں۔
وفاق کی جانب سے ریکارڈ جمع کراتے ہوئے یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ سابق صدر متعلقہ مقدمات میں ماتحت عدلیہ کے طلب کرنے پر پیش نہیں ہورہے اور ہر سماعت پر کوئی نہ کوئی جواز پیش کر دیا جاتا ہے۔