لاڑکانہ (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماءممتاز بھٹو کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت ارشاد احمد جونیجو نے گاﺅں دھامراہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہاکہ اگر وفاقی حکومت اپنے آئینی اختیارات استعمال کر کے سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی سے نجات نہ دلائی گئی تو بربادی آئے گی جس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہو گی۔
چھ برسوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو خونریزی اور لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے نالائق حکمرانوں کو احتساب کرنا وفاقی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
ممتاز بھٹو نے مزید کہاکہ یہ حیران کن بات ہے کہ جیالوںنے خو دیہ انکشاف کیا ہے کہ امریکہ پندرہ سالوں تک یعنی جب تک جیالوں کا سیاست میں وجود ہے تب تک پاکستان میں مارشل لاءنہیں لگائے گا یعنی امریکہ نہیں تحفظ دیتا رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ زرداری کی حیثیت نہ ہونے کے باوجود امریکہ کے دورے پر امریکی نائب صدر سے ملاقات اور پروٹوکول کا ملنا زرداری کی امریکی تابعداری کا ثبوت ہے ۔