وفاق اور سندھ میں معاملات طے، زبیرمحمود کو آئی جی بنانے کا امکان

Sindh

Sindh

کراچی (جیوڈیسک) وفاق اورسندھ حکومت میں معاملات کسی حدتک طے پاگئے ہیں،آئی جی سندھ کے عہدے پرمیر زبیرمحمود کو تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

اس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ سندھ سے حتمی مشاورت کے بعد کرے گی۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر شہر میں بھتہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی بھی تیز کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث کراچی آپریشن کی سمت کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے پراتفاق کر لیا گیا ہے، پہلے حصے کے تحت جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کاررائیوں میں تیزی لائی جائیگی، دوسرے حصے کے تحت بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیاجائے گا۔

تیسرے حصے میں دہشت گردوں کے کسی بھی ممکنہ ردعمل کو روکنے کیلیے حساس مقامات اور قومی تنصیبات پر سیکیورٹی کے نظام کو مزید مربوط کیا جائیگا، آپریشنل حکمت عملی کے تحت وفاقی، صوبائی قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنان ے۔

کیلیے رابطہ کارکمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق ہو گیا ہے،اس رابطہ کارکمیٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری سندھ کریں گے۔ دیں اثنا باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بھی مستقل طور پر آئی جی سندھ کا چارج دینے کے بارے میں بھی غور کیا جارہا ہے۔