اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق ہمیں با اختیار مذاکرات کی اجازت دے، فوج اور طالبان سے بات کر نے کو تیار ہیں۔
وفاق نے خیبر پختونخوا میں امن وامان کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ کیا تو اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ پیر کوانھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت جنگ کا سماں ہے، 4 ماہ بعد وزیراعظم کو ملاقات کا وقت دینے کا خیال آیا ہے، آج سینئر وزیر سراج الحق کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے صوبے کے مسائل پر بات کرونگا۔