لاہور (جیوڈیسک) سیر کو سوا سیر، وزیر داخلہ کی سندھ حکومت پر تنقید پر شرجیل میمن نے کہا وفاق کا دہشت گردوں کے ساتھ نرم گوشہ سوالیہ نشان ہے کہتے ہیں حملہ ہوا تو سندھ پولیس فرنٹ لائن پر لڑی۔ آئی جی سندھ خود دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے تھے، وزیر داخلہ کی طرح سو نہیں رہے تھے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھی چودھری نثار کی تنقید کا خوب جواب دیا۔ کراچی ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ وفاقی علاقہ ہوتا ہے لیکن حملہ ہوا تو سندھ پولیس فرنٹ لائن پر دہشت گردوں سے لڑی۔ وفاق کا دہشت گردوں کے ساتھ نرم گوشہ سوالیہ نشان ہے۔
سندھ میں من پسند افسروں کی تعیناتی پر وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ من پسند آئی جی خود بندوق اٹھا کر ایئرپورٹ پر لڑے دہشت گردوں پر گولیاں چلائیں۔ سندھ کے آئی جی وزیر داخلہ کی طرح سو نہیں رہے تھے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعظم اور چودھری نثار نے کبھی طالبان کا نام لے کر ان کی مذمت نہیں کی۔ وفاقی حکومت اور طالبان کی مفاہمتی پالیسی سمجھ سے باہر ہے۔