وفاق امریکا کو بتا دے نیٹو سپلائی برداشت نہیں: منور حسن

Munawar Hassan

Munawar Hassan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جامع مسجد منصورہ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بیناد امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے رکھا۔ اس موقع پر سینئر وزیر خیبر پخونخوا سراج الحق سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔

سید منور حسن کا کہنا تھا کہ ڈروں حملوں اور نیٹو سپلائی بارے کسی اے پی سی کی مزید ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو خیبر پختونخوا حکومت پر شب خون مارنے دیں گے۔ خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہنگو حملے پر حکومت نے سخت موقف اختیار نہ کیا تو کل اسلام آباد پر بھی ڈرون حملہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کریں قوم ان کا ساتھ دے گی۔ جماعت اسلامی کی قیادت کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے شہر برباد اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں۔