وفاق اور صوبہ میں برسر اقتدار رہنے والے حکمرانوںنے ملک کووقوم کو تباہی وبربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،روحیل اکبر

تحر یک تحفط پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے کہا ہے کہ وفاق اور صو بہ میں بر سر اقتدار رہنے والے حکمرانوںنے ملک کووقوم کو تباہی وبربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، غربت بھوک افلاس ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام کو سوغات ہیں ،تاہم عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا۔

اب پاکستان کو آزاد کرانا ہوگا، تاکہ یہ کسی ملک کی غلامی نہ کرے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ چارسال میںمذکورہ حکمرانوں نے جتنی کرپشن کی اس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی ،ملک میںدو”بھائیوں” کا قبضہ رہا ، جو کہ دونوں اوپر سے نورا کشتی کرتے ہیں، لیکن اندر سے بھائی بھائی ہیں،زرداری اور نواز کو عوام نے عزت دی ،مگر انہوں نے عوام کو صرف مایوسی دی ہے۔

جو حکمران قوم کی خدمت کرنا نہیں جانتے انہیں تاریخ بھلادیتی ہے، انہوں نے کہاکہ سب ٹرینیں بند ہیں ،مگر سمجھوتہ ایکسپریس چل رہی ہے ،جس پر دو نوازشریف اورزرداری سوار ہیں مگر اب تحریک تحفظ پاکستان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں برسراقتدار آکر کسانوں میں مفت بیج ،کھاد ،پانی کے ساتھ سستی بجلی فراہم کریگی اورملک خوشحال ہوگا اورہماری پیداوار بھارت سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔