وفاق نے سندھ کے صحت کارڈ کا نام چرایا، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے وسیلہ صحت کارڈ کا نام بدل کر صحت انصاف کارڈ رکھا ہے۔

گمبٹ اسپتال کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے یہ صحت انصاف کارڈ چلا رہے ہیں، وہ غلط ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کو چیلنج دیا کہ ایک ایسا سرکاری اسپتال دکھائیں جہاں لیور، کینسر اور کڈنی کا مفت علاج ہوتا ہو۔
آزاد عدلیہ نہ ہونے کا زیادہ نقصان ہمیں ہوا، بلاول

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بھی لوگ گمبٹ آکر ٹرانسپلانٹ کروا کے گئے ہیں۔