آرآئی یوجے کا سینئرصحافی ملک ممتار اور شیخ خوشنود کے قتل کی مذمت ،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
Posted on February 28, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور)نے پاکستان میں صحافیوں کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے تین صوبے سندھ ،خیبرپختونحواہ،اور بلوچستان کی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ تو دینا دورکی بات ان کے قاتلوں کو بھی کھلی چھٹی دے دی ہے جس سے صحافی نہ صرف قتل ہورہے ہیں بلکہ عدم تحفظ کا شکار ہیں ، سینئرصحافی ملک ممتاز،اور خوشنودعلی شیخ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر خاورنوازراجہ ،سینئرنائب صدر ناصرمیر،نائب صدروقیصرعباس شاہ،اعجازلاسحاق،جنرل سیکرٹری شرجیل امجد رائو، سینئرجوائنٹ سیکرٹری۔
وقارزیدی ،جوائنٹ سیکرٹریز،عبدالوحید، فیصل جاوید پاشا،فنانس سیکرٹری فیصل جاویدخان، ممبران ایگزیکٹوباڈی ، محسن رضا خان،ہارون کمال راجہ ،عاطف ذوالفقارراجہ،ڈاکٹرزاہداعوان،لطیف عادل،حنیف لودھی ،ریاض اختر،فہیم ملک، اے آر ساگر، عبدالوحید عباسی،عارف سعیدبخاری،اعظم خان، چوہدری نثار ،خالدقریشی ، وقاض منہاس،یونس بیگ ، اورمنتظر کاظمی نے صحافیوں کے قتل اور ان کے عدم تحفظ پر اپنے ایک ردعمل میں کیا۔
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے رہنمائوں نے کہاکہ تمام صحافتی تنظیمیں اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صحافیوں کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں اور حکومتوں پر دبائوڈالیں کہ وہ صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انھیں کیفرکردار تک پہنچائیں۔