این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں فیڈر ٹیجرز کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Badin NCHD PROTEST

Badin NCHD PROTEST

بدین (عمران عباس) این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں فیڈر ٹیجرز نے تنخواہوں میں اضافہ نا کرنے، ربردستی ٹرمینیٹ کرنے اور مستقل نا کرنے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ضلع بدین کے مختلف شہروں سے این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں فیڈر ٹیچرز نے این سی ایچ ڈی کی ھیڈ آفیس سے لیکر بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2004سے این سی ایچ ڈی میں ٹیچر کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں لیکن نا انصافی یہ ہے کہ ہماری تنخواہ ایک ہزار سے لیکر پانچ ہزار رکھی گئی ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت بھی ایک مزدور کی تنخواہ کم سے کم بھی 14ہزار مقرر کی گئی ہے لیکن ہماری ساتھ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے ، مظاہرین نے مزید کہا کہ ہمیں بنا کسی جواز سے ملازمتوں سے نکالا جا رہا ہے جس کے باعث ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ہمارے اور ہمارے بچوں سے زیادتی بند کی جائے اور ہماری تنخواہیں بڑا کر ہمیں مستقل کیا جائے۔