جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں دوہزار پندرہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں،، وہ جب تک فٹ ہیں کرکٹ جاری رکھیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ذرائع سے گفتگو کرتے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں اس وقت اچھا کامبی نیشن بناہوا ہے۔ وہ بولنگ کی خامیاں خود محسوس کررہے ہیں اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

آفریدی نے کہا کہ ان کی نظریں دوہزار پندرہ کرکٹ ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔ ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ اعجاز بٹ اپنا دور گرار چکے اب انہیں آرام کرنا چاہیے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس ان کے دور میں ہوا اور ملک سے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بھی اسی دوران بند ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے، کوچ اور کپتان کے پلان پر چلیں گے تو چیمپئینز ٹرافی میں نتائج اچھے ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے لئے پاکستان کے پاس اچھا چانس ہے۔ ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔