جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان چار گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے
Posted on October 14, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان چار گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے۔ لڑکی کے والد کی طرف سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں تھہ پنوی میں چار روز قبل محمد عمران، محمد اسلام و محمد مجید نے رات کے وقت سپرد علی کے گھر میںداخل ہو کر اس کی جواں سالہ بیٹی(ت) کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالہ۔
سپرد علی کے مطابق میری بیوی کسی فوتگی میں گئی ہوئی تھی کہ ملزمان نے 6اور7اکتوبر کی درمیانی رات میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سپرد علی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد کے مطابق ایک ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com