اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی محتسب برائے تحفظ حقوق نسواں کے فیصلے کی کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خلیل احمد اور سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ اللہ خان ادارے کی خاتون ملازم کو ہراساں کرتے رہے ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اسے باہر ملنے کے لیے دبائو ڈالا گیا اور انکار کرنے پر دونوں افسران نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
وفاقی محتسب نے انکوائری کے بعد جرم ثابت ہونے پر دونوں افسران کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا اور مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی۔