خاتون نے فرش پر ہی آملیٹ پکا لیا

Female

Female

حیدر آباد دکن (جیوڈیسک) بھارت میں حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ پارہ اس قدر چڑھ چکا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے علاقے ‘کریمناگر’ کی رہائشی خاتون نے فرش کو ہی چولہے میں بدل دیا اور سورج تلے فرش پر انڈہ ڈال کر آملیٹ بنا ڈالا۔

گرمی کی شدت کا اندازہ ویڈیو سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ خاتون کس طرح انڈہ پھینٹ کر فرش پر ڈالتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈہ پک کر تیار ہو جا تا ہے۔