خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار اد اکر رہی ہیں: آمنہ ملک

PML N

PML N

قائدآباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین کی سنیئر صوبائی نائب صدر آمنہ ملک نے کہا ہے کہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار اد اکررہی ہیں۔ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے متحرک کردار کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

تحریک پاکستان سے لیکر آج تک خواتین نے ہمیشہ ہر شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دیں ہیں۔وہ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی تحصیل صدر ارشاد بیگم کے ہمراہ وفد سے گفتگو کررہی تھیں۔ آمنہ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خواتین کو استحصال سے نجات دلا نے کیلئے اقدامات کئے پنجاب حکومت خواتین کی فلاح و بہبودکیلئے بھر پو ر اقدامات کر رہی ہے۔

خواتین کو ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عمر کی حد میں تین سال کی خصوصی رعایت دی اور خواتین کوٹہ کو پانچ سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا جو کہ خواتین کا بنیادی حق تھا۔ کام کی جگہ پر ان کو حراساں کرنے کو بھی غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔