لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ رمنا کے علاقہ جی ٹین ون میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس کو محمد حیات نے بتایا کہ اس کی بیٹی (س) سے عمر نعیم نے زبردستی زیادتی کی، اس کے ساتھ اس کے دو نامعلوم ساتھی بھی تھے۔ دنیا کے رابطہ کرنے پر مقدمہ کے تفتیشی نے بتایا کہ ملزم عمرنعیم اور (س) ایک ہی دفترمیں ملازم تھے ، لڑکی شاپنگ کرنے جی ٹین ون گئی تو ملزم گاڑی میں آیا اور اسے ساتھ لے گیا، ملزم نے راستے میں دو نامعلوم افراد بھی ساتھ بٹھا لیے اور بعد ازاں تینوں نے اجتماعی زیادتی کی۔