ممبئی (جیوڈیسک) اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے پاکستانی ڈراموں کے بعد بھارتی فلم نگری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے فواد خان کہتے ہیں کہ وہ خواتین سے بہت خوفزدہ رہتے ہیں۔
بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد خان کا کہنا تھا کہ خواتین کے معاملے میں وہ یمیشہ بہت خوفزدہ رہتے ہیں اور یہ خوف انہیں شروع سے ہی ہے، جب ان سے خوفزدہ رہنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کو کسی بھی کام کے لیے نا نہیں کہ سکتے ہیں۔
واضح ر ہے کہ اداکار فواد خان فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں رشی کپور، سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ “کرن جوہر” کی ایک اور فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔