مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حقوق نسواں، اسلامی ملک میں انگریز کے قوانین لوگو کئے جا رہے ہیں، پاکستان میں اسلامی قوانین پر عمل در آمد کروایا جانا چاہئے، خواتین کو چاہئے کہ وہ حضرت فاطمہ کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے ان کے نقشے قدم پر چلیں،بے پردہ خواتین جہنم کا ایدھن بنیں گے، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عورت پر تشدد کرنے والے انسان نہیں بھیڑئیے ہیں لیکن عورت کو حد سے زیادہ آزادی دینے سے طلاق کی شرع میں اضافہ کا سبب بنے گی، اور اسلام کا خاندانی نظام متاثر ہو گا، عورت کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دئیے ہیں، عورت کو اسلام کی طرف سے دئیے گئے حقوق پر عمل در آمد کروایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے متنازع اور انگریز کو خوش کرنے والے قوانین کی بجائے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں ودیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قوانین بنائیں اور پہلے سے بنے ہوئے قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126