نیو یارک (جیوڈیسک) ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت پانے والی ایما واٹسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی پہلی مہم ہے اور وہ مرد اور عورتوں کی برابری کے لیے کام کریں گی۔
ہم مردوں اور لڑکوں کی بڑی تعداد کو اس مہم میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ اس مہم میں ہماری مدد کریں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایما نے کہا، میں چھ ماہ پہلے خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر مقرر ہوئی تھی، اور میں جتنا زیادہ تحریک نسواں کے بارے میں بات کرتی ہوں اتنا زیادہ مجھے معلوم ہو رہا ہے کہ جب تحریک نسواں کی بات کی جاتی ہے تو اس کو مردوں سے نفرت کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
میں یہ بات بتانا چاہتی ہوں کہ تحریک نسواں کا مطلب مرد اور عورتوں کے لیے برابری کے حقوق ہیں۔