فنیر باھچے نے مانچسڑ یونائیٹڈ کو شکست دے دی

Fenerbahce

Fenerbahce

ترک (جیوڈیسک) ترک فٹ بال کلب فنیر باھچے نے یو ای ایف اے لیگ کے اے گروپ کے چوتھے میچ میں برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2۔ ایک سے شکست دیتے ہوئے اپنے گروپ میں اول پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

فنیر باھچے کے کھلاڑی موسیٰ سوو نے دوسرے منٹ میں ہی گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں فری کک سے گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔

تا ہم 89 ویں منٹ میں خریف ٹیم کے کھلاڑی وائن رونی نے گول کر دیا جس کے بعد یہ میچ 2۔1 کے اسکور سے اپنے انجام کو پہنچا۔ اس نتیجے کے بعد فنیر باھچے 7 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے تو مانچسڑ یونائیٹڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

دوسری جانب عثمانلی سپور ہسپانوی کلب ویلیرال کو 2 ۔ 1 سے شکست دیتے ہوئے لیڈر شپ اپنے نام کر لی ہے۔ تیسری ترک ٹیم قونیا سپور پرتگالی ٹیم براگہ کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست کھانے کے بعد گروپ میں آخری نمبر پر ہے۔