کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد کے وفد کا شہید ملت خان لیاقت علی خان کے مزار پر وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معائون نادر حسین خواجہ ،سیکریٹری فردوس اتحاد حاجی غلام محمد خان کی قیادت میں حاضری دی ،مرزار پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر ضمیر احمد کھو سو ،وزیر اعلیٰ سندھ انسپکشن ٹیم کے رکن غلام یاسین ،کے ڈی اے آفیسر کلب کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم ،ضلع جنوبی کے یوسی چیئر مین حبیب حسن بلوچ ،ایتھلیٹ امبیرین خان ،اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ نے کہاکہ شہید ملت خان لیاقت علی خان نے قوم کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس ویژن کو اپنا کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بھٹو نے عمل کرتے ہوئے قوم کو متحد اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کردیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی بانیان پاکستان اور اپنے شہداء کے مشن کو تکمیل تک پہنچا کر ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی جدو جہد پر گامزن ہے اور انشا اللہ ہم اپنے جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد اعظم محمد علی جناح ،شہید ملت خان لیاقت علی خان، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا ئیں گے۔