با بو فیروز کی فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں ۔رائو فاروق

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عید گاہ فٹ یوتھ فٹ بال کلب کے کپتان اور سابقہ انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑی رائو فاروق ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رکن ایچ ایم حنیف اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کھلاڑی رائو انس فاروق نے گزشتہ روز لانڈھی اور کورنگی کے معروف فٹ بال آرگنائزر اور ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹری با بو فیروز سے قیوم آباد چورنگی میں سرسید ہسپتال میں عیادت کی واضح رہے کہ با بو فیروز ان دنوں شدید علیل اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں عیادت کے موقع پر رائو فاروق نے با بو فیروز کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فٹ بال سے وابستہ حلقوں اور عوام سے اپیل کی وہ معروف فٹ بالر با بو فیروز کی صحت یابی کے لئے دعا کریں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بابو فیروز فٹ بال کی دنیا میں ایک مقام رکھتے ہیں۔

ان کی فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نیشہر کراچی خصوصاً لانڈھی اور کورنگی میں لاتعداد فٹ بال ٹورنامنٹ آرگنائز کئے شہر میں جہاں بھی فٹ بال کھلا جاتا ہے وہاں با بو فیروز کا نام ایک مقام رکھتا ہے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رکن ایچ ایم حنیف نے کہاکہ با بو فیروز نہ صرف اپنے کلب بلکہ دیگر فٹ بال کلبوں کے لئے بھی گراں قدر خدمات انجام دیتے رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بابو فیروز کو جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ دوبارہ فٹ بال کی سرگرمیوں کو پر جوش انداز میں جاری رکھ سکیں۔