بابو فیروز نے لانڈھی کورنگی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی تمام زندگی کو وقف کی:شیر افضل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی محمڈن فٹ بال کلب کے نومنتخب جنرل سیکریٹری افتخار خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے سرسید ہسپتال قیوم آباد میں ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے روح رواں اور شہر قائد کے معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز کی عیادت کی اس موقع پر افتخار خان نے با بو فیروز کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی عوام خصوصاً فٹ بال سے وابستہ حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ با بو فیروز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں افتخار خان نے کہاکہ با بو فیروز فٹ بال دنیا کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ان کی فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

بابو فیروز نے کورنگی ،لانڈھی میں لاتعداد فٹ بال ٹورنامنٹ اور بڑے ایونٹ آرگنائز کرکے ایک عظیم مثال قائم کی ہے لیکن آج و شدید علیل ہیں اس لئے ہمیں چاہیئے کہ اس عظیم ہستی کے لئے دعا گو رہیںاور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یابی عطاء فرمائے تاکہ وہ صحت یاب ہوکر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ اور فٹ بال ایونٹ آرگنائز کرنے کا سلسلہ دوباری شروع کرسکیں ۔اس موقع پر میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے کہاکہ با بو فیروز نے لانڈھی کورنگی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی تمام زندگی کو وقف کر رکھی اللہ تعالی انہیں صحت یاب کرے۔

Colony Mohammadn Football

Colony Mohammadn Football