مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مین فیروز پور روڈ پارکینگ سٹینڈ بن گیا، کرپٹ ٹریفک اہلکار و پٹرولنگ پولیس اہلکار کاروائی کرنے سے قاصر، مین فیروز پور روڈ پر با اثر افراد نے اپنی گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہوتی ہیں جن کے خلاف کرپٹ اہلکار صرف اس لئے کاروائی نہیں کرتے کہ اگر کاروائی کی تو پھر با اثر افراد رشوت لینے میں رکاوٹ بنیں گے اور ہمیں بھی نوکری کرنا پڑے گی۔
ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ڈی سی او قصور سلمان غنی، ڈی ایس پی پٹرولنگ شعیب چیمہ اور ڈی ایس پی ٹریفک اکرام خاں نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں کیونکہ وہ روزانہ اس روڈ سے گزرتے ہیں ، اور مین روڈ پر پارکنگ سٹیڈ اور سروس روڈ پر قبضہ کی صورت حال کا نظارہ کرتے ہیں، ان حادثات کا جتنا ذمہ دار ٹریفک اور پٹرولنگ اہلکار ہیں اتنے ہی مذکورہ اعلی افسران بھی ہیں جو مسلسل غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔