فرٹیلائزر پلانٹس کے شعبے میں سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

Fertilizer

Fertilizer

فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہاب خواجہ نے بتایا کہ کم کوالٹی کی گیس پیدا کرنے والی نئی گیس فیلڈز کو قابلِ استعمال بنانے اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو 240ملین کیوبک فیٹ گیس کی بچت ہوگی۔

شہاب خواجہ نے بتایا کہ حکومت کے منظور شدہ منصوبے کے تحت فرٹیلائزر یونٹس کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک سے گیس منقطع کر کے نئی دریافت ہونے والی چھوٹی گیس فیلڈ سے فرٹیلائزر پلانٹس کو مستقل گیس فراہم کی جائے گی۔

ملکی سطح پر پیداہونے والی یوریا کی قیمتوں کو کم کرنے کے ساتھ سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرکے یوریا درآمد نہ کرنا حکومت سے کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لییدو سال میں1.5ارب ڈالرمالیت کی 3.4ملین ٹن یوریا درآمد کی اور اس پر 80ارب روپے سے زائد کی سبسڈی بھی فراہم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے فرٹیلائزر پلانٹس 100ارب سے زائد کے مقروض ہیں۔